طوطا ایک قدیم پرندہ
طوطے ایک عام اور
ہر جگہ پایا جانے والا پرندہ ہے ۔ اسے گھروں میں پالنے کارواج بھی ہر ملک میں
موجود ہے یہاں تک کہ وحشی قبائل بھی طوطا پالتے تھے۔ کہا جا تا ہے کہ کولمبس کے
پاس بھی ایک طوطا تھ اجو اسے خشکی کا راستہ بتاتا تھا۔
طوطے کی ۳۷۰ سے زیادہ اقسام دنیا میں موجود ہیں ۔ ہمارے ہاںسب سے زیادہ عام سبز رنگ کا طوطا
ہے جس کی گردن پر لال دائرہ سا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کے کیکٹو (Cacktoo)، کی آ (Kea)، لوری (Lory)، لوبرڈ (Lovebird) اور میکا (Macaw) بھی شامل ہیں۔
طوطا اپنی لال چونچ سے بیج
یعنی اناج کھاتا ہے۔ لیکن پھل بھی شوق سے
کھاتا ہے۔ تاہم امرود ا سکی پسندیدہ خوراک ہے۔
یہ اپنے پیروں کے پنجوں میں کھانے کی چیز پکڑ کر چونچ سے کھاتا ہے۔ نیوزی لینڈ کا سبز رنگ کا طوطا پھل اور پودوں کی
جڑوں کو کھاتا ہے۔
آسٹریلوی ریاست نیوکوئنزلینڈ
اور نیوگنی کے پام کو کٹو (Palm-Cackato) مہارت سے ناریل توڑ لیتے اور کھول کر کھاتے ہیں۔
اس وقت طوطوں کی ۷۰ ؍ سے زیادہ اقسام کو
خطرات لاحق ہیں ۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں ایک موسم دوسرا انسان ۔ انسان اپنی فصل
بچانے کے لئیے سپرے کرتا ہے جس کی وجہ سے طوطے بیماریوں کا شکار ہو کر مر جاتے
ہیں۔ اسی طرح جانور بھی طوطے کا شکار کرتے
ہیں۔
No comments:
Post a Comment