Thursday, June 13, 2013

چڑیا

چڑیا ایک عام پرندہ
دنیا کا شاید ہی کوئی حصہ ہو جہاں چوں چوں کرتی چڑیا موجود  نہ  ہو۔ فرق صرف جسم یا پروں کے رنگوں کا ہے۔ اگر ہم بچوں کی کہانیاں پڑھیں تو شاید سب سے زیادہ کہانیا ںچڑیا پر ہی لکھی گئی ہیں۔اگرچہ یہ پالتو پرندہ نہیں لیکن ہر گھر  کی چھت پر یا ٹیرس پر  دکھائی دیتا ہے۔
عام طور پر یہ چڑیا، چھوٹے جسامت کے ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ گندمی-بھورا ہوتاہے۔ اس کی دم چھوٹی اور چوڑی ہوتی ہے۔ اس کی چونچ کافی مضبوط ہوتی ہے۔
چڑیا عام طور پر دانہ اور اناج وغیرہ کھاتی ہے لیکن  چھوٹے چھوٹے کیڑے اور پھول پتیاں بھی شوق سے کھاتی ہے۔
چڑیا کا وزن  کچھ گرام ہی ہوتا ہے تاہم پاکستان کے کچھ علاقوں ایسی چڑیا بھی پائی جاتی ہے جس کا وزن پچاس گرام تک ہوتا ہے۔ چڑیا عام طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت نہیں کرتی لیکن برفانی علاقوں میں رہنے والی چڑیا موسم کی سختی کی وجہ سے  موسم ِ سرما میں پہاڑوں سے نیچے آجاتی ہے اور موسم ِ گرما میں واپس اپنے ملک کا رخ کر لیتی ہیں۔

چڑیا درختوں ، خالی جگہوں ، گھروں کے روشندانوں اور جھاڑیوں میں گھونسلا بناتی ہے ۔ اس کا سب سے بڑا دشمن کوا ، باز،اور بلی ہے ۔لیکن جب بڑا پرندہ اس پر حملہ کرتا ہے تو یہ چھوٹی سی جان  سخت مقابلہ کرتی ہے۔  پاکستان کے دیہات اور چھوٹے شہروں میں  بہت سے لوگ اس معصوم سے پرندے کو پکڑ جال لگا کر پکڑتے ہیں اور پھر بھون کر کھا جاتے ہیں ۔ اس حوالے سے گجر نوالہ مشہور ہے۔ ا س وجہ سے اس کی کچھ قسموں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

No comments:

Post a Comment