Tuesday, May 29, 2012

Tuesday, May 15, 2012

YouTube - The Lion King In Urdu Part 3..flv

MEENA UNICEF CARTOON URDU 02 AAM KI TAQSEEM

alo mian.mp4

Chuhe Ki Baraat

Ek tota aur ek maina

Alif Bay Pay Song

Lakdi ki Kathi

Urdu Lori For Kids Urdu Song For Kids - Urdu Poem Children


Monday, May 14, 2012

Duck, Kinds of Ducks,بطخ اردو وارث کاوش

بطخ
.بطخ ایک مشہور پرندہ ہے  جو عام طور پر پانی کے قریب گھر بنا کر رہتاہے۔ مچھلی اور کیڑے مکوڑوں کے علاوہ دانہ ؍اناج بھی کھا  تاہے۔یہ ایک  شریف اور بے ضرر پرندہ ہے لیکن اگراسے تنگ کیا جائے تو یہ کاٹ سکتا ہے۔    اس کا انڈا مرغی سے بڑا ہوتا ہے ۔    دنیا میں چھوٹی اور بڑی سفید اور سیاہ  ، بھورے اور ملے جلے رنگوں کی کئی اقسام کی بطخیں موجود ہیں . اس کی کچھ اقسام تو   گھروں میں پالی جاتی ہیں جبکہ بہت سی اقسام  ابھی بھی آزاد زندگی گزار رہی ہیں۔   اس کی بہت سی اقسام اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔  جو ایک جگہ سے دوسری جگہ موسموں کے مطابق ہجرت کرتی رہتی ہیں۔    ۱۶۰۰  ؁  سے اب تک  بطخوں کی پانچ اہم اقسام بالکل ختم ہو چکی ہیں  جبکہ جواقسام موجود ہیں انہیں شدید خطرات لاحق ہیں ۔     انسان اس معصوم پرندے کا شکار  گوشت حاصل کرنے کے لئے کرتا ہے ۔ جبکہ لاکھوں بطخیں  آلودہ پانی پینے یا اس میں رہنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے ہوئے شدید آندھی،  شدید سردی،شدید بارش یا شدید گرمی بھی اس پرندے پر اثرانداز ہوتی ہے۔
مور
 دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو مور کے بارے میں نہ جانتا ہو۔       یہ خوبصورت پرندہ پاکستان‘ ہندوستان‘ سری لنکا‘ برما‘ جاوا‘ سماٹرا اور جاپان میں  پایا جاتا ہے۔     مور جنگل کا پرندہ ہے   اور اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اپنے بھاری جسم کی وجہ سے اپنا زیادہ وقت  زمین پر ہی گزارتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ    وہ اپنا گھونسلا بھی   درختوں کی جڑوں میں بناتا ہے۔  اگرچہ مورپودوںکی شاخیں، پھولوں کی پتیاں اور بیج کھانے والا پرندہ ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتا ہے۔   عام طور پر مور کے پروں میں سبز اور سنہری  رنگ نمایاں ہوتا ہے لیکن جاپان میں سفید مور بھی پائے جاتے ہیں۔ مور کی خوبصورتی کی ایک اور وجہ اس کی دم ہے۔  برسات میں  جب بادل گر جتے ہیں تو جنگل کی فضا موروں کی آوازوں سے گونجنے لگتی ہے۔    وہ خوشی سے اپنی دم کو پھیلاکرناچنےلگتےہیں ۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت منظر ہوتا ہے۔   مور اگرچہ جنگل میں رہنے والا پرندہ ہے لیکن  اسے گھروں میں بھی پالا جاتا ہے ۔  مور کے خوبصورت پر وں اوراس کے گوشت کی وجہ اس کا شکار کیا جاتا ہے۔   جنگلات ختم  کر کے مور سے اس کا گھر چھینا جارہا ہے ۔ جبکہ گندا اور آلودہ پانی پلا کر اس سے اس کی جان چھینی جا رہی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ جہاں مور کثرت سے پائے جاتے تھے آج وہاں ان کا نام و نشان نہیں۔

کیوی نیوزی لیند کا نایاب پرندہ
کیوی نیوزی لینڈ کا وہ پرندہ ہے جس کے پر تو ہیں لیکن وہ اڑ نہیں سکتا۔ یہ عام مرغی سے بھی چھوٹا ہوتا ہے جس کا زیادہ سے زیادہ وزن پانچ کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔                      کیوی ان چند پرندوں میں سے ایک ہے جو دنیا سے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ جنگلات کا  تیزی سے کٹنا ہے۔ اس کی  پانچ اقسام ہیں۔   اگرچہ کیوی پودوںکی شاخیں، پھولوں کی پتیاں اور بیج کھانے والا پرندہ ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتا ہے وہ تمام پرندوں میں سب سے زیادہ شرمیلا پرندہ  سمجھا جاتاہے۔ اس کے علاوہ اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ  اس کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہے ۔  وہ اپنی لمبی چونچ کی وجہ سے زمین کی گہرائی سے بھی خوراک حاصل کر لیتا ہے۔  کیوی کے علاقوں میں رہنے والے قبائل اسےاپنے خداؤں کا پسندیدہ پرندہ سمجھ کر  اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ لیکن چونکہ وہ مادہ کیوی چونکہ ایک انڈا دیتی ہے اس لئے ان کی نسل بہت آہستہ بڑھتی ہے۔  تاہم کچھ لوگ اس کے نرم بالوں اور گوشت کی وجہ سے اس کا شکار کرتے ہیں۔ کیوی چونکہ نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے اس لئے اس کی نسل کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے خاص فارم بنائے گئے ہیں اور اس کے شکار پر پابندی لگائی گئی ہے۔  لیکن جنگلی جانور کتے اور بلیوں  کو ان کے شکار سے نہیں روکا جا سکتا۔ 

پرندے

شُتر مرغ
شُتر مرغ اگرچہ  افریقہ اور عرب کے  جنگلات اور صحراوں  کا پرندہ ہے لیکن آج پوری دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا چڑیا گھر ہو جس میں شتر مرغ موجود نہ ہو۔     شتر کا مطلب ہے اونٹ  اور مرغ کا مطلب ہے پرندہ یعنی ایسا پرند ہ جو اونٹ جیساہو۔  شتر مرغ اگرچہ پرندہ ہے لیکن اڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔  یہی وجہ ہے کہ  وہ اپنا گھونسلا بھی چھوٹے درختوں کے جھنڈ اور جھاڑیوں میں  بناتا ہے۔   اگرچہ شتر مرغ پودوںکی شاخیں، پھولوں کی پتیاں اور بیج کھانے والا پرندہ ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتا ہے۔   شتر مرغ کا وزن تریسٹھ سے ایک سو تیس کلو میٹر تک ہو سکتا ہے۔  وہ اپنی لمبی گردن اور بڑی بڑی آنکھوں  کی وجہ سے اپنے دشمن کو دور سے ہی دیکھ لیتاہے اور  اپنی چونچ  اور گردن جھاڑیوں میں چھپا کر زمین  پر لیٹ جاتا ہے ۔  دشمن اکثر اسے مٹی کا ڈھیر  سمجھ کر اس کے اوپر سے گزر جاتا ہے۔  شتر مرغ اپنے پروں اور کھال کی وجہ سے اس کا شکار بن جاتا ہے۔   پچھلی صدی سے ہی اندازہ  لگا لیا گیا تھا کہ شتر مرغ کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ عرب مما لک میں اس کی  پانچ  اقسام مکمل طور پرختم ہو چکی ہیں۔   چنانچہ اب چڑیا گھروں میں شتر مرغ پال کر اس کی نسل کو قائم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
بچو! آپ بھی  لکھئےہم بھی لکھتے ہیں، آپ بھی پڑھئے ہم بھی پڑھتے ہیں۔ اپنی تصویریں ، اپنی کہانیاں، اور اپنی تحقیق  ہمیں بھیجئے ہم اس بلاگ کے ذریعے باقی بچوں تک  آپ کی ہر  کاوش پہنچائیں گے۔
Add caption

اچھا سنئے ، اچھا بولئے،اچھا پڑھئے اور اچھا لکھئے۔