پرندے
شُتر مرغ
شُتر مرغ اگرچہ افریقہ اور عرب کے جنگلات اور صحراوں کا پرندہ ہے لیکن آج پوری دنیا میں شاید ہی کوئی
ایسا چڑیا گھر ہو جس میں شتر
مرغ موجود نہ ہو۔ شتر کا مطلب ہے اونٹ اور مرغ کا مطلب ہے پرندہ یعنی ایسا پرند ہ جو
اونٹ جیساہو۔ شتر مرغ اگرچہ پرندہ ہے لیکن
اڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ یہی وجہ ہے
کہ وہ اپنا گھونسلا بھی چھوٹے درختوں کے
جھنڈ اور جھاڑیوں میں بناتا ہے۔ اگرچہ شتر مرغ پودوںکی
شاخیں، پھولوں کی پتیاں اور بیج کھانے والا پرندہ ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کیڑے
مکوڑے بھی کھا لیتا ہے۔ شتر مرغ کا وزن تریسٹھ سے ایک سو تیس کلو میٹر
تک ہو سکتا ہے۔ وہ اپنی لمبی گردن اور بڑی
بڑی آنکھوں کی وجہ سے اپنے دشمن کو دور سے
ہی دیکھ لیتاہے اور اپنی چونچ اور گردن جھاڑیوں میں چھپا کر زمین پر لیٹ جاتا ہے ۔ دشمن اکثر اسے مٹی کا ڈھیر سمجھ کر اس کے اوپر سے گزر جاتا ہے۔ شتر مرغ اپنے پروں اور کھال کی وجہ سے اس کا
شکار بن جاتا ہے۔ پچھلی صدی سے ہی اندازہ
لگا لیا گیا تھا کہ شتر مرغ کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ عرب مما لک میں
اس کی پانچ اقسام مکمل طور پرختم ہو چکی ہیں۔ چنانچہ
اب چڑیا گھروں میں شتر مرغ پال کر اس کی نسل کو قائم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
No comments:
Post a Comment