Monday, May 14, 2012

Duck, Kinds of Ducks,بطخ اردو وارث کاوش

بطخ
.بطخ ایک مشہور پرندہ ہے  جو عام طور پر پانی کے قریب گھر بنا کر رہتاہے۔ مچھلی اور کیڑے مکوڑوں کے علاوہ دانہ ؍اناج بھی کھا  تاہے۔یہ ایک  شریف اور بے ضرر پرندہ ہے لیکن اگراسے تنگ کیا جائے تو یہ کاٹ سکتا ہے۔    اس کا انڈا مرغی سے بڑا ہوتا ہے ۔    دنیا میں چھوٹی اور بڑی سفید اور سیاہ  ، بھورے اور ملے جلے رنگوں کی کئی اقسام کی بطخیں موجود ہیں . اس کی کچھ اقسام تو   گھروں میں پالی جاتی ہیں جبکہ بہت سی اقسام  ابھی بھی آزاد زندگی گزار رہی ہیں۔   اس کی بہت سی اقسام اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔  جو ایک جگہ سے دوسری جگہ موسموں کے مطابق ہجرت کرتی رہتی ہیں۔    ۱۶۰۰  ؁  سے اب تک  بطخوں کی پانچ اہم اقسام بالکل ختم ہو چکی ہیں  جبکہ جواقسام موجود ہیں انہیں شدید خطرات لاحق ہیں ۔     انسان اس معصوم پرندے کا شکار  گوشت حاصل کرنے کے لئے کرتا ہے ۔ جبکہ لاکھوں بطخیں  آلودہ پانی پینے یا اس میں رہنے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرتے ہوئے شدید آندھی،  شدید سردی،شدید بارش یا شدید گرمی بھی اس پرندے پر اثرانداز ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment