Monday, May 14, 2012

مور
 دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو مور کے بارے میں نہ جانتا ہو۔       یہ خوبصورت پرندہ پاکستان‘ ہندوستان‘ سری لنکا‘ برما‘ جاوا‘ سماٹرا اور جاپان میں  پایا جاتا ہے۔     مور جنگل کا پرندہ ہے   اور اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اپنے بھاری جسم کی وجہ سے اپنا زیادہ وقت  زمین پر ہی گزارتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ    وہ اپنا گھونسلا بھی   درختوں کی جڑوں میں بناتا ہے۔  اگرچہ مورپودوںکی شاخیں، پھولوں کی پتیاں اور بیج کھانے والا پرندہ ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتا ہے۔   عام طور پر مور کے پروں میں سبز اور سنہری  رنگ نمایاں ہوتا ہے لیکن جاپان میں سفید مور بھی پائے جاتے ہیں۔ مور کی خوبصورتی کی ایک اور وجہ اس کی دم ہے۔  برسات میں  جب بادل گر جتے ہیں تو جنگل کی فضا موروں کی آوازوں سے گونجنے لگتی ہے۔    وہ خوشی سے اپنی دم کو پھیلاکرناچنےلگتےہیں ۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت منظر ہوتا ہے۔   مور اگرچہ جنگل میں رہنے والا پرندہ ہے لیکن  اسے گھروں میں بھی پالا جاتا ہے ۔  مور کے خوبصورت پر وں اوراس کے گوشت کی وجہ اس کا شکار کیا جاتا ہے۔   جنگلات ختم  کر کے مور سے اس کا گھر چھینا جارہا ہے ۔ جبکہ گندا اور آلودہ پانی پلا کر اس سے اس کی جان چھینی جا رہی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ جہاں مور کثرت سے پائے جاتے تھے آج وہاں ان کا نام و نشان نہیں۔

No comments:

Post a Comment