Monday, May 14, 2012

کیوی نیوزی لیند کا نایاب پرندہ
کیوی نیوزی لینڈ کا وہ پرندہ ہے جس کے پر تو ہیں لیکن وہ اڑ نہیں سکتا۔ یہ عام مرغی سے بھی چھوٹا ہوتا ہے جس کا زیادہ سے زیادہ وزن پانچ کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔                      کیوی ان چند پرندوں میں سے ایک ہے جو دنیا سے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ جنگلات کا  تیزی سے کٹنا ہے۔ اس کی  پانچ اقسام ہیں۔   اگرچہ کیوی پودوںکی شاخیں، پھولوں کی پتیاں اور بیج کھانے والا پرندہ ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کیڑے مکوڑے بھی کھا لیتا ہے وہ تمام پرندوں میں سب سے زیادہ شرمیلا پرندہ  سمجھا جاتاہے۔ اس کے علاوہ اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ  اس کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہے ۔  وہ اپنی لمبی چونچ کی وجہ سے زمین کی گہرائی سے بھی خوراک حاصل کر لیتا ہے۔  کیوی کے علاقوں میں رہنے والے قبائل اسےاپنے خداؤں کا پسندیدہ پرندہ سمجھ کر  اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ لیکن چونکہ وہ مادہ کیوی چونکہ ایک انڈا دیتی ہے اس لئے ان کی نسل بہت آہستہ بڑھتی ہے۔  تاہم کچھ لوگ اس کے نرم بالوں اور گوشت کی وجہ سے اس کا شکار کرتے ہیں۔ کیوی چونکہ نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے اس لئے اس کی نسل کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے خاص فارم بنائے گئے ہیں اور اس کے شکار پر پابندی لگائی گئی ہے۔  لیکن جنگلی جانور کتے اور بلیوں  کو ان کے شکار سے نہیں روکا جا سکتا۔ 

No comments:

Post a Comment